میں ایک فائٹر ہوں ہار نہیں مانوں گا۔۔۔پی ٹی وی کے نوٹس پر شعیب اختر میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

Nov 07, 2021 | 22:10:PM

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ایک بار پھر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ میں پی ٹی وی کیلئے ہی کام کر رہا تھا تو اس دوران میری عزت کو محفوظ کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعد اب انہوں نے مجھے نوٹس بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں فائٹر ہوں اور کسی کو ایسے ہی نہیں چھوڑتا ،اب میں یہ قانونی جنگ بھی لڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے وکیل سلمان نیازی اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے کپتان کا سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ پی ٹی وی میں لائیو ٹرانسمیشن کے دوران قومی ہیرو شعیب اختر اور سپورٹس اینکر نعمان نیاز کے درمیان ہونے والا تنازع طول پکڑ گیا جس کے بعد پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا۔راولپنڈی ایکسپریس کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں تین ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر کسی اور پروگرام میں شریک نہیں ہو سکتے تھے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف کس وجہ سے ناکامی کا سامناہوا؟؟کپتان افغان کرکٹ ٹیم کا اہم بیان

مزیدخبریں