پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایسا کارنامہ۔۔۔جان کر قوم کا سر فخر سے بلند ہوجائیگا

Nov 07, 2021 | 23:07:PM
یو اے ای، ناقابل شکست، اعزاز
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم، ٹی 20ورلڈکپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر گزشتہ پانچ سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
پاکستان نے 2016 سے اب تک یو اے ای کے میدانوں میں 16 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فاتح رہا ہے۔ بطورِ کپتان بابر اعظم یو اے ای میں اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارے۔ پاکستان کا اگلا جوڑ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میں ایک فائٹر ہوں ہار نہیں مانوں گا۔۔۔پی ٹی وی کے نوٹس پر شعیب اختر میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے میچ کے دوران جب ٹی وی سکرین پر اعداد و شمار دکھائے گئے تو کمنٹیٹر بایزید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین ضرور چاہیں گے کہ گرین شرٹس اپنے ریکارڈ کو 18 تک لے جائیں ، یعنی سیمی فائنل اور فائنل بھی جیت جائیں اور اپنا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکاٹ لینڈکیخلاف نصف سنچری: بابراعظم نے دو اعزاز ایک ساتھ حاصل کرلئے