(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم اسی موومینٹم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلیں گے اور اپنا سو فیصد دیں گے۔
سکاٹ لینڈ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل دبئی سٹیڈیم میں ہے جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی فینز سپورٹ کرنے کیلئے آتے ہیں ،جب سٹیڈیم میں آپ کے سپورٹرز موجود ہوں تو کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکاٹ لینڈکیخلاف نصف سنچری: بابراعظم نے دو اعزاز ایک ساتھ حاصل کرلئے
ان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے پر اعتماد کر رہے ہیں اور ہم ایک کمبائن یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیں۔سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پلان کے مطابق بلے بازی کی ،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اپنا تجربہ دکھا یا جس کیلئے وہ جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایسا کارنامہ۔۔۔جان کر قوم کا سر فخر سے بلند ہوجائیگا