(24 نیوز) پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 6 سو 86 ٹیسٹ کیے گئے۔
ان میں سے 48 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایسے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیے:مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس موذی مرض سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔