گھوٹکی: پولیس اہلکاروں کی شہادت، آئی جی سندھ نے آج سکھر لاڑکانہ رینج کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی اوباڑو اور ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے سکھر اور لاڑکانہ رینج کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز شریک ہونگے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید
آئی جی سندھ اس اجلاس میں پولیس افسران سے کچے کے علاقے اور ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ لیں گے۔ متعلقہ تمام افسران اجلاس میں اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔
آئی جی سندھ کو ڈاکوؤں کے ہتھیاروں پر بھی تفصیلات دی جائیں گی اور مستقبل میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حکمت عملی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔