(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم ٹھنڈا ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواء میں چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، ناران، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، خیبر اور کرم ایجنسی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کی بات کریں تو راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے جس سے ان علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، مو سیٰ خیل، ژوب، پسنی، قلات اور خضدار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسیمات کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، گوادر، کیچ، اواران، پنجگور اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، جامشورو اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔