ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ

Nov 07, 2022 | 12:04:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے بعد ناک آؤٹ میچ کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی کے لیے اڑان بھرلی۔

ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان سے آٹو گراف بھی لیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد مختصر آرام کے بعد پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔

رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے، یہاں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔