(24 نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ جمعرات کو وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے وزیر آباد موبائل مارکیٹ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام احسن ہے اور وہ وزیر آباد سوہدرہ کا رہائشی ہے اور اس کیس میں اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میح لیا جا چکا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا منگل سے پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان