(24نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا،اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قانون شہادت ترمیمی بل2022کی منظوری شامل اورپٹرولیم ترمیمی بل2022 پربھی قانون سازی ہوگی۔مشترکہ مفادات کونسل کی سال2020-21 کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی۔یونیورسل سروس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے وفاقی حکومت کے سال2020-21 کے حسابات ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ملک میں لائف سیونگ ادویات کی عدم دستیابی پر توجہ دلاو نوٹس شامل، اسلام آباد میں طلبا سے بھاری ٹرانسپورٹ کرایوں کی وصولی بارے توجہ دلاو نوٹس پر بھی بات ہوگی اورمتعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی۔