(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری ارشاد عارف اور صدر پریس کلب اعظم چودھری نے عمران خان سے ملاقات کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
عمران خان نے کہاکہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، لانگ مارچ منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہو گا۔ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا،پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں،سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، اب ہم الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی وزیرآباد سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے،اسد عمر فیصل آباد سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے، فیصل آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جھنگ سرگودھا میانوالی لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ماڈل گرل اور ٹی وی اسٹار نے اسلام قبول کرلیا