پنجاب میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، وزیر تعلیم رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ ڈرامہ قرار دیدیا ،ان کاکہناتھا کہ افواج پاکستان ملک کے دفاع کی ضامن ہے اگر فوج طاقتور ہوگی تو ملک کی سالمیت خطرے میں نہیں پڑ سکتی۔صوبائی انتظامیہ امن و امان میں خلل ڈالے گی یا گورنر ہاؤس پر حملے کرینگے جانوں کو تحفظ نہیں ہوگا تو گورنر راج لگا سکتے ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا ہے اب اسکی چیخ و پکار بے بنیاد ہے، عمران خان ڈرامہ کرتا رہتا ہے اب لانگ مارچ کے دوران اپنے اوپر حملے کا بھی ڈرامہ رچا رہا ہے ۔انڈین میڈیا نے کہا ہے کہ عمران خان کا کردار نوری نتھ کی طرح ہے ،نواز شریف کو پانامہ پر بلا کے اقامہ پرنکال دیا گیا تھا مگر ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم آگ لگا دیں گے یا نظام کو جلا دینگے۔
ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والا شخص عمران خان کے سیکیورٹی گارڈ کی گولی کا نشانہ بنا ،اب یہ اسے 50 لاکھ دے رہے ہیں ،لیگی رہنما کا کہناتھا عمران خان میں کوئی جمہوری اقدار نہیں وہ کہتا ہے مارشل لا لگتا ہے تو لگ جائے اسی لیے اسکے خلاف ایکشن نہیں لے رہے۔
ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر میں رکاوٹ نہیں ہے ،مقدمہ کا اندراج عمران خان اور پنجاب حکومت کا معاملہ ہے اگر عمران خان جھوٹی ایف آئی آر درج کرواتا ہے تو پی ٹی آئی کا کوئی کارکن کسی پر حملہ آور ہوگا تو اسکا مقدمہ عمران خان پر درج ہوگا، ملزم پکڑا ہے اسکی تفتیش کریں اگر کوئی سازش ہوئی ہے تو اس تک پہنچا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، عمران خان