(24نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کریں اور تفتیش کریں، میرٹ پر ایماندار افسر انکوائری کرے تاہم ایک جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ جھوٹ کا مقابلہ ہو سکے اور سچ سامنے آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ارادہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا ہے اور اس میں انشاءاللہ وہ بری طرح ناکام ہو گا، اس طرح دباو سے کام نہیں ہو سکتا ،اگر یہی طریقہ کار ہے تو پھر ہر تین سال بعد لانگ مارچ ہی ہوا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی گھیراو¿ جلاو نہیں ہو رہا جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ پنجاب حکومت کروا رہی ہے ، دو بندے ٹائر جلاتے ہیں اور عوام انہیں روک رہی ہے تو پولیس روکنے سے منع کر رہی ہے۔ 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 500 سے 700 بندہ پورے صوبے میں احتجاج کر رہا ہے جبکہ 1000 پولیس اہلکار ان کی معاونت کرنے پر ہیں۔ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کس سے مذاکرات کریں آگے کوئی سیاستدان نہیں پاگل ہے اس سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ جھوٹ کا مقابلہ ہو سکے اور سچ سامنے آئے، رانا ثناء اللہ
Nov 07, 2022 | 18:27:PM