لاہور ہائیکورٹ، مونس الٰہی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 07, 2022 | 18:34:PM
لاہور ہائیکورٹ، مونس الٰہی، نیب طلبی نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: مونس الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف دوسری درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل چودھری مونس الٰہی کی درخواست پر سماعت کرے گا،مونس الٰہی اور منیر حسین کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی پیش ہوں گے،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب نے آر وائی کے شوگر ملز کے شیئرز کا ریکارڈ طلب کیا ہے،طلبی نوٹس واجد بھٹی، منیر حسین سمیت دیگر کو طلب کیا گیا جو کبھی آر وائی کے شوگر ملز کے کبھی شیئر ہولڈر نہیں رہے، درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ ایف آئی اے رحیم یار خان شوگر ملز کے معاملے کی تمام تحقیقات مکمل کر چکا ہے، لاہور ہائیکورٹ رحیم یار خان شوگر ملز سے متعلق ایف آئی اے کے مقدمہ کو خارج کر چکی ہے، نیب نے بھی اسی شوگر ملز سے متعلق 20 سال انکوائری کی اور انکوائری کو بند بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، وزیر تعلیم رانا تنویر