لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل، بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل کردی،اب لانگ مارچ بدھ کی بجائے جمعرات کوشروع ہوگا،اس سے قبل لانگ مارچ کی تاریخ دو بارتبدیل کی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سیمی فائنل کے باعث لانگ مارچ بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع کریں گے،لانگ مارچ جمعرات کو دوپہر دوبجے وزیرآباد سے شروع ہوگا،رہنماو¿ں کی قیادت میں سب راولپنڈی پہنچیں گے وہاں سے عمران خان قیادت کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان پر حملے کی سازش کے پیچھے جو قوتیں ہیں وہ ایکسپوز ہورہی ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جان کی فکر نہیں کی ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کا آئین ہر ایک ادارے کی حدود کو طے کرتاہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپور، مالا کنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاورویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔
خیبر پختون خواہ میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین، مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 7, 2022
ان کا مزیدکہناتھا کہ فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا، ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ سرگودھا
فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا. ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ سرگودھا.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 7, 2022
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، مونس الٰہی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر