عمران خان پر فائرنگ واقعہ، ملزم کی غیرقانونی حراست کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 07, 2022 | 18:58:PM
عمران خان پر فائرنگ واقعہ، ملزم کی غیرقانونی حراست کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم نوید کی غیر قانونی حراست کی اعتراضی درخواست کو لاہورہائیکورٹ نے سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس انوارالحق پنوں کل اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے اور درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا حکم دیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کا متاثرہ فریق نہ ہونے کے متعلق اعتراض عائد کیا ہے اور کہا کہ غیر متعلقہ شخص کسی کی بازیابی کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔
درخواست مس دلشاد خان دختر لیاقت علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے اور درخواست میں چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انچارج سی ٹی ڈی چوہنگ کو فریق بنایا گیا۔