اعظم سواتی ویڈیو معاملہ، پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ 

Nov 07, 2022 | 19:14:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو معاملے پر قائم کردہ سپیشل کمیٹی کو مسترد کر دیا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،کمیٹی نے حملے میں نامزد ملزموں پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کااظہارکیا، کمیٹی نے کہاکہ مطالبہ ہے متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فوری ایف آئی آر درج کی جائے ،تاکہ اس حملے کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے عمران خان کی کانفرنس کے چاروں مطالبات کی پرزور تائید کی اورسپریم کورٹ سے ان چاروں مطالبات پر فوری ایکشن کی توقع ظاہر کی ۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اعظم سواتی کے ساتھ غیراخلاقی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،پارلیمانی پارٹی نے قائم کردہ سپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا،کمیٹی نے اعظم سواتی کے ساتھ تقدس کی پامالی پر صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل، بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع ہوگا

مزیدخبریں