منچن آباد میں تین بہنیں نہر میں ڈوب گیں ، ایک کی لاش نکالی لی گئی ، 2 کی تلاش جاری

Nov 07, 2022 | 19:43:PM
منچن آباد میں تین بہنیں نہر میں ڈوب گیں ، ایک کی لاش نکالی لی گئی ، 2 کی تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیخ غلام مصطفی ندیم) منچن آباد کے نواحی چک بھیڈ والا کی رہائشی تین بہنیں صادقیہ کینال میں ڈوب گئی ایک بچی کی لاش مل گئی 2بہنوں کی تلاش کے ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کردیا۔
منچن آباد علاقہ چک بھیڈ والا میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا تین سگی بہنیں 12سالہ سدرہ، 9سالہ رانی بی بی، 7سالہ زرینہ صادقیہ کینال میں ڈوب گئیں۔ تینوں بہنیں اپنی والدہ بلقیس بی بی کے ساتھ نہر پر کپڑے دھونے گئیں تھی کہ اچانک چھوٹی بہن 7سالہ زرینہ نہر میں گر گئی تھی جس کو بچانے کی کوشش میں دونوں بہنیں بھی ڈوب گئی۔ اہل علاقہ نے ایک بچی کو لاش کو نہر سے نکال لیا جبکہ دونوں بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔