(24نیوز)وفاقی حکومت کا پنجاب کے امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار،وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی،صوبائی حکومت مسلسل سیاسی جماعت کے کارکنوں کو راستے روکنے اور انتشار پھیلانے والے گروپس کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ کابینہ ارکان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو وفاق کی طرف سے امن و امان اور عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بارہا آگاہ کیا جا رہا ہے ،وزارت داخلہ نے پنجاب کے چیف سیکرٹری، آئی جی کو کشیدہ صورتحال پر متعدد خطوط لکھے جا چکے ہیں ،اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے وزیراعظم پنجاب میں انتظامی معاملات کےلئے انتہائی اقدام لے سکتے ہیں۔