حافظ آباد:بیٹی کو 5 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنیوالی ماں اور خریدار کو گرفتار

Nov 07, 2022 | 21:42:PM

(24 نیوز)حافظ آباد میں بیٹی کو 5 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنیوالی ماں اور خریدار کو گرفتارکرلیاگیا،ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر سرکل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق والدہ سمیرا نے 5لاکھ روپے کے عوض اپنی بیٹی علیشاہ کو 40 سالہ ملزم سلیمان کو فروخت کیا۔ملزم سلیمان نے زبردستی لڑکی سے نکاح کیا اور تشدد کا نشانہ بناتارہا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی والدہ سمیرا اور خاوند سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی اونے کہاہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا راولپنڈی میں 2 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں