(زین مدنی) سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی حالت پھربگڑ گئی ،فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن کے ڈاکٹرز نے طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کا بل نا دینے پر طارق ٹیڈی کو روکے رکھا ہوا ہے، طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کے پاس فاروق ہسپتال کا بقیہ بل ادا کرنے کے لئے رقم نہیں ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی وزیر نے فنکار کی عیادت کرنا مناسب نہیں سمجھا اور مطالبہ کیا کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔