وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور سعودی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی کاپ 27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں،عراق کے صدر عبداللطیف راشد، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے الگ الگ ملاقات کی،وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی کی بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر ممکن مدد پر خوشی ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام ،تاجکستان کے صدر رواں سال دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔
غیرملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا،رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی فضائیہ کا ایف 15 ایس فائٹر طیارہ گر کر تباہ