نارووال: ڈپٹی میئر کینیڈا کا ساتھیوں سمیت کرتار پور کا دورہ، حکومتی اقدامات کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات) ڈپٹی میئر کینیڈا جینزی لوکز نے ساتھیوں سمیت کرتار پور نارووال کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
ڈپٹی میئر کینیڈا جینزی لوکز اور سینئر صحافی کینیڈا اور امیدوار ایم ایل اے مجیت شاہی نے کرتارپور کا دوررہ کیا، ان کے ہمراہ سینئر صحافی پارلیمنٹ ہل کینیڈا شامل تھے، کرتار پور کو خوبصورت بنانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی، انہیں کوریڈور اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، مہمانوں نے کرتار لنگر ہال سے لنگر بھی کھایا اور کرتار پور کو مکمل طور پر وزٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: 2 چھٹیوں کا اعلان
اس موقع پر ڈپٹی میئر کینیڈا جینزی لوکز کا کہنا تھا کہ کرتارپور صاحب کی عمارت بہت خوبصورت اور قابل دید ہے، اس کے کمرے، لنگر ہال اور دیوان استھان خوبصورتی سے تعمیر اور ڈیزائن کیے گئے ہیں۔