ٹک ٹاکر علیزہ سحر کے بعد عائشہ اکرم کی بھی نازیبا ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر علیزہ سحر کے بعد عائشہ اکرم کی بھی نازیبا ویڈیو سامنے آ گئی۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ، مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ اکرم کافی عرصہ سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں البتہ ٹک ٹاک سٹار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔
علیزہ سحر کے بعد پیش خدمت ہے عائشہ اکرم
— ولید چنگوانی (@waleedChangvani) November 6, 2023
کس کس نے دیکھی ہے ویڈیو#leakedvideo #alizasahar repost kar ka dm karo #ayeshaakram pic.twitter.com/twEI7rv4lR
یاد رہے کہ لاہور گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست2021 کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت اچانک وحشی ہجوم نے عائشہ اکرم پر حملہ کر دیا تھا،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اپنے شہر ہی میں محفوظ نہیں ہوں،متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک کلپ ہی بنایا تھا کہ 400 سے 500 لوگوں نے مجھ پر حملہ کر دیا، میرے ساتھ 10 سے 12 ساتھی تھے، لوگوں نے ان سب کو الگ کر کے مجھے قابو کیا، مجھ پر تشدد کیا گیا، کوئی عریاں لباس بھی نہیں پہنا تھا مناسب لباس میں تھی، مجھے بار بار ہوا میں اچھالا گیا، پتا ہی نہیں میرا قصور کیا ہے۔
انھوں نے کہا میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا واقعہ ہو جائے گا، اب تک یقین نہیں آ رہا میرے ساتھ یہ سب ہوا، بے بسی کا یہ عالم تھا کہ موت کی دعائیں کیں۔
البتہ اس واقعہ کے بعد ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کافی عرصہ تک سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہیں۔