(عظمت اعوان) لاہور جنرل ہسپتال میں نرس کی کوتاہی مریض کے لیے وبال جان بن گئی۔
لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریض کو انجیکشن غلط لگنے سے بازو نیلا ہوگیا اور مریض ڈینگی کا مرض بھول کر اپنی بازو کی فکر میں پڑ گیا ، 45 سالہ وارث جمعہ کو ڈینگی بخار سے ہسپتال آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع، الرٹ جاری
لواحقین کے مطابق اگلے روز نرس کے غلط انجیکشن لگنے کے فوری بعد بازو نیلا پڑ گیا اور مختلف نشانات بن گئے، جب شور مچایا تو کہا گیا کہ اپ کسی اور ہسپتال لے جائیں یہاں سرجری نہیں ہوتی۔
لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات مریض کو جناح ہسپتال لائے جہاں آج سرجری ہوکر بازو بچ گیا، تاہم لواحقین نے حکام سے واقع کا نوٹس لے کر انصاف مہیا کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
دوسری جانب پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر انکوائری تشکیل دیں گے جو تمام تر معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے گی۔