سانحہ 9 مئی کیس ، پی ٹی آئی رہنماروبینہ جمیل کی درخواست ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )9مئی کو راحت بیکری کےباہرجلاؤگھیراؤکے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں گرفتار خاتون رہنما روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست پر سماعت کرتےہوئے ، 5لاکھ اور 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خاتون سابق ایم این اےہے،67سال کی عمرمیں دل کی بیماری کی طبی تاریخ بھی رکھتی ہے،روبینہ جمیل کوایف آئی آرمیں نامزدنہیں کیاگیا،پولیس کیجانب سےکوئی شناختی پریڈنہیں کرائی گئی،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سوال کیا کہ مذکورہ ایف آئی آر میں کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ 42ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ زیادہ تر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، پولیس نےملزمہ کوکسی اورکیس میں پہلےسےگرفتارنہیں کیا، عدالت کاسرکاری وکیل سےملزمہ کےوقوعہ میں کردارسےمتعلق استفسار۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواستگزارنےہجوم کومتحرک کیاجس نےسرکاری تنصیبات پرحملہ کیااورآگ لگائی، اسے سیکشن 161 سی آر پی سی میں چشم دید گواہوں کے بیان کیوجہ سےگرفتارکیا،جسٹس شہرام سرورچوہدری نے سوال کیا کہ کتنی ضمانتوں کو چیلنج کیا گیا ہے؟ وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ تمام ضمانتیں حکومت نے چیلنج کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان