عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا

Nov 07, 2023 | 13:54:PM

(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا  ہو گیا جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا 200 روپے سستا ہو گیا۔ 

ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونا مہنگا ہونے کا امکان تھا لیکن عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر  سستا ہو گیا جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہو گئی ہے ، 

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 1988 ڈالر فی اونس تک گر گیا،صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں زیادہ کمی نہیں ہوئی ،ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ،10 گرام سونا 172 روپے کم ہوکر 1لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2580 روپے پر برقرار۔

یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان

مزیدخبریں