ورلڈ کپ :بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن آخری میچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
???? JUST IN: Bangladesh's star player has been ruled out of their final #CWC23 match against Australia!
— ICC (@ICC) November 7, 2023
Details https://t.co/ae0wgYT9Xi
بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی اور میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے،بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 چھٹیوں کا اعلان