(اویس کیانی) نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 29 ارب روپے کے ترقیات فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر نگران حکومت کی جانب سے 29ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، پہلی مرتبہ نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہونگے،وفاقی کابینہ نے 24رکنی کمیٹی کی منظوری دیدی، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ چئیرمین مقرر،نگراں وزیراعظم کی خواہش پرفنڈز اجراءکیلئے 24رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی سفارش کی گئی،سٹیرنگ کمیٹی کو ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز جاری اور منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا۔
کمیٹی کو ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے دوران رکاوٹیں دور کرنے کا اختیار ہوگا،24رکنی کمیٹی میں 4نگراں وفاقی وزراء اور9سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونے کےبعدسٹیرنگ کمیٹی ختم ہونے سے فنڈز کا اجراء رک گیا تھا،رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی سکیموں کیلئے 90ارب روپے مختص کئے گئے تھے،پی ڈی ایم حکومت نے صرف 40دنوں میں 61ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے،جاری ہونیوالے فنڈزبھی تعطل کا شکار تھے، پیپلزپارٹی نے متعدد مرتبہ فنڈز اجراء کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان