فرنچ اوپن ویمنز ٹینس کا ٹائٹل پولینڈ کی ایگا سویٹیک کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ویمن ٹینس کے میگا ایونٹ ’’ڈبلیو ٹی ‘‘کا ٹائٹل پولینڈ کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی فائنل میں امریکی جیسکا پیگولا کو 2.0سے زیر کرنے کے بعد ایگا سویٹیک نے دوسرا فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، عالمی نمبر ون ویمن ٹینس سٹار کی یہ مسلسل 35 ویں فتح ہے ، 21 سالہ ٹینس سٹار نے طویل ترین مسلسل فتح کا وینس ولیمز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ، اس سال ایگا کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے ،
What just happened??? ???? pic.twitter.com/hsSKfFq6wq
— Iga Świątek (@iga_swiatek) November 7, 2023
پولش کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹوپی پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کا ربن پہن رکھا ، جیت کے بعد بات کرتے ہوئے سویٹیک نے کہا "میں یوکرین سے کہنا چاہتی ہوں کہ مضبوط اور ثابت قدم رہیں، کیونکہ جنگ ابھی باقی ہے۔