روپے کے مقابلے ڈالر مزید تگڑا،آج کتنا مہنگا ہوا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے دباؤ اور 6.5 ارب ڈالر کے فنانشل گیپ جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر286 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 285.29 روپے سے بڑھ کر 286.39 روپے پر بند ہوا ،16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 9.56روپے مہنگا ہوچکا ہے ،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر تھا.
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے مہنگاہوکر 307 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہوکر 356.50 روپے ، امارتی درہم 50 پیسے مہنگا ہوکر 81.80 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 77.70 روپے کا ہوگیا.
یہ بھی پڑھیں :’’ہنڈا ‘‘نے پلانٹ کی بندش میں توسیع کر دی
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں منفی اختتام رہا،مسلسل 10کاروباری سیشن کی تیزی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 53 ہزار 735 کی سطح پر بند ہوا،یکم نومبر سے اب تک 100 انڈیکس میں 1815 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 18.25ارب روپے مالیت کے 50.60کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔