گوئی پیس فاؤنڈیشن جاپان کے زیرِ اہتمام سالانہ عالمی مقابلہ مضمون نویسی، پاکستانی نوجوان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

Nov 07, 2023 | 18:37:PM

(اویس کیانی) گوئی پِیس فاؤنڈیشن جاپان اور منسٹری آف ایجوکیشن جاپان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کیلئے سالانہ عالمی مضمون نویسی مقابلے میں ضلع اٹک کے نوجوان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مقابلے کا مقصد دنیا میں قیامِ امن کیلئے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہنا تھا، مقابلہ بچوں اور نوجوانوں کیلئے دو الگ حصوں میں تقسیم تھا جس میں دنیا کے 168 ممالک سے مجموعی طور پر 20,674 لوگوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہائر ایجو کیشن کمیشن کا سپیشل طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق مفت کرنے کا اعلان

پاکستان سے حسیب اقبال نے نوجوانوں کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وہ اس مقابلے میں واحد پاکستانی پوزیشن ہولڈر ہیں۔ جاپان کی منسٹری آف ایجوکیشن کی طرف سے ان کیلئے 50,000 جاپانی ین کی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹ، ایوارڈ، اور تحائف کا اعلان کیا گیا ہے۔ حسیب اقبال اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں گڑھی علی زئی سے تعلق رکھتے ہیں۔

   یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کیمپس میں بی ایس (آنرز) انگلش کر رہے ہیں جبکہ حضرو کی ایک مقامی اکیڈمی میں آئلٹس انسٹرکٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

مزیدخبریں