(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کردیا جسے وزیراعلیٰ کی مسلسل مانیٹرنگ سے 70 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا۔
منصوبے پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس سے روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی جبکہ انڈرپاس کھلنے سے بیدیاں، کینٹ، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سموگ کی بگڑتی صورتحال ،پنجاب حکومت کا جمعرات سے سوموار تک چھٹی کا اعلان
اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل سید عامر رضا، صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، ابراہیم مراد، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی، ڈپٹی کمشنر رافعیہ حیدر، ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد اور سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی موجود تھے۔