(اویس کیانی)نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکش کمشنر سکندر سلطان راجہ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ، عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی, چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی،نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون کرے گی، آزادانہ اور صاف شفاف الیکشن کے لیے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اڑھائی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں