( زین مدنی) لہور لہور اے فیسٹیول میں نامور رائٹر راجندر سنگھ بیدی کا لکھا کھیل "نقل مکانی" الحمراء میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ کی ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ تھیں جبکہ ڈرامہ میں رقص اور موسیقی کے امتزاج نے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
الحمرا میں ڈرامہ دیکھنے والوں میں فلمسٹار دردانہ رحمن،ماہم رحمن، آفتاب انور،زاہد اقبال ،میاں عتیق،گوشی خان اور دیگر شامل تھے۔
راجند سنگھ بیدی کے لکھے کھیل میں طوائف اور غربت کو موضوع بنایا گیا، "نقل مکانی" میں دکھایا گیا کہ کس طرح بازارِ حسن میں مکان کرایہ پر لینے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر غربت ان کو ہر وہ کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جس سے وہ نفرت کرتے ہیں ۔کہانی کی مناسبت سے خوبصورت گیت اور رقص بھی کھیل میں شامل کئے گئے تھے جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
ڈرامہ کی ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ راجندر سنگھ بیدی کا لکھا یہ کھیل موجودہ معاشی حالات کی عکاسی کرتا ہے ۔اس طرح کے کھیل زیادہ سے زیادہ اسٹیج ہونے چاہیں۔ ڈولفن کمیونیکیشن نے ہمیشہ اچھے موضوعات پر ڈرامے اسٹیج کئے۔
عاصمہ بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جہاں لہور لہور اے فیسٹیول میں دوسری تقریبات کو شامل کیا وہیں فیسٹیول میں مختلف ڈرامے کو شامل کرکے لاہور کی عوام کو اچھے اور معیاری ڈرامے دیکھنے کو دئیے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں کلیم خان نفیس، لبنیٰ شہزادی عذرا،سلیمان سنی سیاں،پنواڑی انجم عباسی،محلہ دار بابر عباس اورامجد رانا، پولیس انسپکٹر کا کردار کاشف رضا، سپاہی کا کردار انیس،طوائف کا کردار مکھنا اور زاہد علی ہیرو نے سیٹھ کا کردار ادا کیا۔
ڈرامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم نور تھے۔ڈرامہ کو خوبصورت بنانے کے لئے لائٹس رضا اور ندیم ،ساؤنڈ عمران نے مہیا کیا،فوٹوگرافی ام ایمن کی تھی ،پروڈکشن ٹیم میں فیصل حیات،طلحہ اور حماد بٹ شامل ہیں۔