معاشی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا

Nov 07, 2024 | 10:04:AM
معاشی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  قرض پروگرام کے تحت معاشی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، مشن چیف ناتھن پورٹر وفد کی قیادت کریں گے۔

آئی ایم ایف سٹاف پروگرام کیلئے کارکردگی اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ وبال جان بن گیا،18 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند،آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر نمبر لے گیا