محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ، مگر کہاں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں گلگت بلتستان، چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں دن کے اوقات میں موسم آج گرم رہے گا،پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد جبکہ مغربی سمت سے 5.5 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 139 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ، دنیا کے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 ویں نمبر پر آگیاجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا 7واں نمبر ہے۔