سوئٹزرلینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کی تاریخ کا اعلان

Nov 07, 2024 | 11:00:AM

(24نیوز)مسلمان خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف یورپی ممالک میں برقعہ اوڑھنے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں اب سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں برقعے پر پابندی کے فیصلہ پر عمل درآمد یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ اس تاریخ کا اعلان سوئس حکومت کی جانب سے بدھ کے روز کیا گیا۔ مسلمان خواتین کے عوامی مقامات پر برقع اوڑھنے پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

سال 2021 میں ایک محدود اکثریت کے ساتھ ایک ریفرنڈم منعقد ہوا تھا جہاں مسلمانوں کی انجمنوں نے اس کے خلاف سخت مذمت کی تھی۔ مسلمانوں کی انجمنوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انہی کی طرف کیا گیا ہے جنہوں نے 2009 میں مساجد کے میناروں پر پابندی لگا دی تھی۔

سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل نے بیان جاری کیا کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کر دی ہے۔

تاہم اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جہازوں اور سفارتی جگہوں پر نہیں ہو گی ، نیز عبادت گاہوں میں بھی مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی۔

مزیدخبریں