یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی سستی

Nov 07, 2024 | 12:06:PM

 (وقاص عظیم) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن چینی 13روپے فی کلو سستی کردی .

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےجس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پریوٹیلیٹی سٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی، شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی سستی کی۔

یہ بھی پڑھیں : سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی جبکہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

مزیدخبریں