(24نیوز) ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی ایک بارپھرسلورسکرین پرایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیارہے۔
پاکستان شوبز کی مشہوراداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اس سے قبل فلم "بن روئے"میں ایک ساتھ کام کیاتھاجسے مداحوں نے بہت پسند کیاتھا۔
ماہرہ خان اس سے قبل ہمسفر، نیت،صدقے تمہارے، ہم کہاں کے سچے تھے جیسے ڈراموں جبکہ بول، بن روئے اور بالی وڈ فلم رئیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوچکی ہیں،اب وہ ہمایوں سعید کے ساتھ نئی فیچر فلم کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
دونوں اداکاروں نے حال ہی میں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ مکمل کی ہے، فلم کا اگلا حصہ پاکستان میں شوٹ کیا جائے گا۔
"لوگرو" کی کہانی واسع چودھری نے لکھی ہے، فلم کی ہدایات ندیم بیگ کی ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر خود ہمایوں سعید ہیں۔
ماہرہ خان حال ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات کیلئے رکھی گئی ایک تقریب میں اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے چند معلومات شیئر کیں۔
ماہرہ خان نے بتایاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر میں بہت خوش ہوں، ہم یہاں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ کر رہے ہیں، ہم ڈیڑھ ماہ سے اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ محبت اور احساسات پر مبنی یہ فیچر فلم عید الاضحیٰ 2024 پر ریلیز کی جائے گی۔
ماہرہ خان کی اس تقریب میں کی گئی گفتگو کے ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کا دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہاہے ۔