ماہرہ خان کی خدمات کااعتراف،برطانوی پارلیمنٹ سے بڑا اعزازمل گیا
ایوارڈ وصول کرناباعث فخراورلڑکیوں کی تعلیم وخودمختار ی بےحد ضروری ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ خان نےہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے،لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،واسع چودھری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔