(خورشید رحمانی) پی آئی اے نجکاری، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کر دی۔
النہانگ گروپ نے وزیرنجکاری،وزیرہوا بازی،وزیر دفاع سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو ای میل ارسال کردی ہے ۔گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات کی ادائیگی کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
گروپ کی طرف سے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے،مرحلہ وار30تنخواہوں میں سے 100 فیصد اضافے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں:حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ،ایف بی آر کو جان کے لالے پڑ گئے
قومی ایئر لائن کے لئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ گروپ کی طرف سے کی گئی پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہیں۔