(24 نیوز) سو نے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر ہے کہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے تک کی کمی ہو ئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 630 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر سستا ہوکر 2662 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔