گندم کے بقایاجات،وفاق اورصوبےپاسکو کے 194ارب روپےکے نادہندہ
وزارت خزانہ نے 91 ارب 28 کروڑاور خیبر پختونخوا حکومت نے37 ارب ادا کرنے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاق اورصوبےگندم کے بقایاجات کی مدمیں پاسکو کے 194ارب روپےکے نادہندہ نکلے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاسکو کوسب سے زیادہ 91 ارب 28 کروڑ روپے دینے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نےپاسکو کو37 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نےپاسکو کو 32 ارب 46 کروڑ روپے اورسندھ حکومت نے 17 ارب 46 کروڑ روپے اداکرنے ہیں، آزاد کشمیرحکومت نے پاسکو کو10 ارب9 کروڑ روپےاورگلگت بلتستان حکومت نے پاسکو کو 4 ارب 13 کروڑ روپے دینے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کے حکم پرکے پی ہاؤس اسلام آبادایک ماہ سے بند ،صوبے کو کروڑوں روپے نقصان
حکام کے مطابق وفاقی،صوبائی حکومتوں اور اداروں کو پاسکو گندم فراہم کرتا ہے،حکام کاکہناہے کہ پاسکو گندم کی خریداری کرکےسالانہ طلب کی بنیادوں پر فراہمی کرتا ہے۔