چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا انصاف تک رسائی اور فوری فراہمی کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصاف تک رسائی اور فوری فراہمی کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی کارکردگی بہتر کرنے سے متعلق مختلف شعبہ جات سے ماہرین کی رائے لی گئی،موجودہ وسائل کے مطابق نظام انصاف میں بہتری کیلئے مختلف منصوبے پیش کئے گئے،ابتدائی منصوبوں اور سفارشات کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی،
سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قلیل مدتی اور وسط مدتی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،مجوزہ عدالتی اصلاحات کے تحت معاشرے کے کمزور طبقہ کے مقدمات کو ترجیح دی جائے،عدالتی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے رائے لی جا رہی ہے، عدالتی عملے،نظام انصاف کے اہم کردار یعنی وکلا تنظیموں سے بھی رائے لی جا رہی ہے، عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی جیت کا پہلا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گئی