سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں لاکھوں روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں ،ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاونس میں اضاضہ کر دیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ ججز کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، ہاوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے ، جبکہ جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا، قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔