( انور عباس) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو کہ مشکل وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر آذربائیجانی سفارتخانہ کی جانب سے ایک عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, مشاہد حسین سید سمیت متعدد سیاسی, سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں شہداء کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نے کہا کہ پاکستان نے نکورونو کارباخ کی جنگ میں آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی ہے، کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں مزید بہتر ہو رہے ہیں۔
مہمان خصوصی ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مثبت ٹریجیکٹری پر آگے بڑھ رہے پیں پاکستان آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب میں مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا۔