روپے کی بدحالی کا سفر نہ رک سکا، ڈالرمزید مہنگا

Nov 07, 2024 | 18:03:PM

(اشرف خان)حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اقدامات روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکے ، امریکی ڈالر  نے روپے کی درگت بنا ڈالی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا  ہو کر 277.89روپے سے بڑھ کر 277.95روپے پر بند  ہوا،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ،100 انڈیکس میں 499 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،100 انڈیکس 0.54 فیصد اضافے سے 92 ہزار 520 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس میں بلند سطح 92 ہزار 694 رہی ،ہنڈرڈ انڈیکس کی کم سطح 92 ہزار 185 رہی ، مارکیٹ میں24.82 ارب روپے مالیت کے 67.87 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
ماہرین  کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی پر سرمایہ کار سرگرم رہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمت کم ہونے کے بھی مثبت اثرات ہوئے۔

مزیدخبریں