(اشرف خان)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.8کروڑ ڈالر کمی سے 15.93ارب ڈالر پر آ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک کے ذخائر یکم اپریل 22 کی بلند سطح 11 ارب 17 کروڑ 46لاکھ ڈالر ہوگئےجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13.70 کروڑ ڈالر کمی سے 4ارب 75 کروڑ 72 ڈالر رہ گئے ،سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 11.8 کروڑ ڈالر کمی سے 15.93 ارب ڈالر پر آگئے ۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے پاس دو ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ججز دہشتگردی کے مقدمات کے بلاخوف فیصلے کریں، چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت