(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جنوبی وزیر ستان میں آپریشن اور 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑمہ میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ،وزیراعظم کا فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار ،وزیراعظم کی شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا اور کہا کہ ہمارے نڈر جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ شہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،
قائم مقام صدر کا سیکیورٹی اہلکاروں کو کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج عقیدت،دفاع وطن کی خاطر فتنۃ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے،دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صدر مملکت کی شہداء کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے کرامہ میں خوارجی دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوانوں نے دلیری سے 5 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےقوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔