(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ،20جنوری کو اقتدار کی پرامن منتقلی ہو گی۔
صدارتی الیکشن میں شکست کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی،کملا ہیرس اور انکی ٹیم کو چلائی گئی انتخابی مہم پر فخر ہونا چاہیے۔امریکا کی مضبوط معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں ،انتخابات میں شکست کا یہ مطلب نہیں کہ ہار مان لیں ،جمہوریت میں عوام کی رائے ہمیشہ مقدم ہوتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ عوام کسی ایک کو منتخب کرتے ہیں ،کسی کیلئے جیت اور کسی کیلئے ہار کا وقت ہے ،چار سالہ صدارت میں بہت سے مراحل سے گزرے،تمام سپورٹرز اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے بڑی پیشکش کر دی